مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور آزادانہ چارج مختار عباس نقوی نے آج
یہاں کہا کہ عازمین نے حج 2017 کے لئے آن لائن درخواست دینے کے عمل کا بڑے
پیمانے پر خیر مقدم کیا ۔یہاں آل انڈیا حج و عمرا ٹور آرگنائزرس ایسوسی ایشن" کے اجلاس کو
خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں سفر حج کے لئے 2 جنوری،
2017 سے درخواست دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے جو آئندہ 24 جنوری تک جاری
رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار حج درخواست کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔